17 اکتوبر 2011 - 20:30

روس کے وزیرخارجہ نے شام میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔

ابنا: روسی وزارت خارجہ نے کہاہےکہ وزیرخارجہ سرگئي لاوروف نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی سے گفتگو میں کہا کہ روس شام میں بیرونی مداخلت کا مخالف ہے۔ اس موقع پر نبیل العربی نے شام کے تعلق سے عرب لیگ کے موقف اور شام کے بارے میں عرب ليگ کے ہنگامی اجلاس کی تفصیلات سے سرگئي لاوروف کو آگاہ کیا۔ روس شام پر سیاسی دباؤ اور پابندیوں کا مخالف ہے جبکہ مغربی ممالک شام کے خلاف یہ سارے اقدامات انجام دینا چاہتےہیں۔ روس نے چین کےساتھ مل کر شام کےخلاف سلامتی کونسل کی قراردادوں کوویٹو کیا ہے۔......

/169